Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ؛ اداکار کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

Now Reading:

سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ؛ اداکار کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ؛ اداکار کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اداکار نے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہیں لیکن وہ آنے والے دنوں میں کچھ اشتہارات میں کام کریں گے اور اس کے لیے اُنہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ اُن کا کوئی بھی منصوبہ منسوخ نہ کیا جائے بلکہ وہ اپنے تمام کام شیڈول کے مطابق جاری رکھیں گے۔

سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار فائرنگ کے واقعے پر توجہ نہیں دینا چاہتے کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے پیچھے جن افراد کا ہاتھ ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ سلمان خان اپنے تمام پراجیکٹس چھوڑ کر پریشانی کے عالم میں گھر کی چار دیواروں میں قید ہوجائیں۔

سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

خیال رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر