Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Now Reading:

سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر 2  نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا، 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا ہے۔

Advertisement

پولیس حکام اس وقت علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کررہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ حملے کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر