Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچپن سے ہراسانی کا سامنا رہا، اب اس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے؛ دانیال ظفر

Now Reading:

بچپن سے ہراسانی کا سامنا رہا، اب اس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے؛ دانیال ظفر

بچپن سے ہراسانی کا سامنا رہا، اب اس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے؛ دانیال ظفر

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار دانیال ظفر نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہراسانی کا سامنا رہا ہے اور اب اس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں دانیال ظفر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن جانتا ہوں کہ انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جو لوگ مجھے ڈراموں میں دیکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ میں حقیقت میں بھی ایسا ہی ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر صارفین جب میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھتے ہیں تو مایوس ہوجاتے ہیں کیونکہ میں ان کی سوچ پر پورا نہیں اترا اور وہ مجھے پھر طویل پیغامات بھیجتے ہیں کہ میں نے انہیں دھوکا دیا ہے، وہ کردار اور اداکار کو الگ نہیں کرپاتے۔

دانیال ظفر نے بتایا کہ میں مداحوں کی پسندیدگی کے لیے خود کو نہیں بدل سکتا کیونکہ میری اپنی ایک شخصیت ہے جو مجھے پسند ہے، میں جانتا ہوں کہ میں ہر وقت سب کو خوش نہیں رکھ سکتا اس لیے میں اس کی کوشش بھی نہیں کرتا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی انہیں ٹرولنگ و ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے اب اسے نمٹنا سیکھ لیا ہے۔

گلوکار و اداکار نے بتایا کہ اسکول میں کئی مرتبہ ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ایک کلاس سے دوسری کلاس یا کلاس سے گراونڈ تک جانا مشکل ہوجاتا تھا ارد گرد کے بچے باتیں بناتے تھے کہ یہ کیسے باتیں کرتا ہے، اس کے چلنے کا انداز کیسا ہے، یہ کیسا دکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان چیزوں سے نمٹنا سیکھ لیا اور آج جب بھی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ تجربہ میرے کام آتا ہے، اور سائبر بُلنگ سے زیادہ متاثر نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر