پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی خوش مزاج شخصیت اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں موجود تھیں جہاں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ یشما گل بھی شامل تھیں۔
تقریب کے دوران مہمانوں نے بھرپور جشن منایا اور خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔
View this post on Instagram
خصوصاً قوالی نائٹ اور سنگیت کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز نمایاں رہا جہاں ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی توجہ حاصل کر لیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے معروف ڈیزائنر حسین رہر کے تیار کردہ سیاہ اور سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔
View this post on Instagram
















