Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عون علی خان نئی فیچر فلم “ریڈ لائن” میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک نئے اور دلچسپ منصوبے کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان کی فلمی صنعت میں ایک نئے اور دلچسپ منصوبے کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ معروف گلوکار و اداکار عون علی خان کو نئی فیچر فلم “ریڈ لائن” میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ فلم کی تیاری اور کاسٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز اور فلمی حلقوں میں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

فلم “ریڈ لائن” کی کہانی اور اسکرپٹ پاکستان کے نامور مصنف ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے، جن کا شمار ملکی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ ناصر ادیب ماضی میں متعدد سپر ہٹ فلموں کی کہانیاں تخلیق کر چکے ہیں اور ان کا نام معیاری فلمی اسکرپٹ کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

فلم کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کی ہدایت کاری پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کر رہے ہیں۔ غلام محی الدین نے بطور اداکار کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کیا اور اب وہ ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

فلمی ذرائع کے مطابق “ریڈ لائن” ایک منفرد اور معیاری موضوع پر مبنی فلم ہوگی جس میں عون علی خان کا کردار کہانی کا مرکزی محور ہوگا۔

عون علی خان اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور شائقین کو ان سے اس فلم میں ایک یادگار پرفارمنس کی توقع ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار مصطفی قریشی آمنہ حسام غلام محی الدین میگھا نغمہ بیگم سمیت دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں