پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورت کی کمائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کی لوگ غلط کہتے ہیں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عورت کی کمائی اور اس سے متعلق معاشرتی سوچ پر گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ بعض لوگ عورت کی کمائی کو برکت سے خالی سمجھتے ہیں، یہ ایک غلط تصور ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے میری اس بات پر تعریف کی کہ میں نے اپنی اولاد کی تعلیم اور بہتر تربیت پر توجہ دی، میری کمائی زیادہ تر بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوئی جبکہ گھر کی تعمیر میرے شوہر نے کی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو ذمہ داریوں اور مالی معاملات میں دونوں نے مل کر کردار ادا کیا اور ہر چیز باہمی تعاون سے مکمل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اپنی اولاد کو اس معیار کی تعلیم نہیں دلاسکتی۔
















