سوشل میڈیا شخصیت ایمان فاطمہ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ جاری طلاق کے تنازع پر پہلی بار کھل کر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
یہ بیان رجب بٹ کے حالیہ دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ صلح سے متعلق خبروں پر غلط بیانی کر رہے ہیں اور ان کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر جاری اپنی ویڈیو میں ایمان فاطمہ نے کہا کہ میں اس تنازع کو مزید طول دینے کے بجائے اسے ختم کرنا چاہتی ہیں۔ دونوں خاندانوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں تاکہ میرے بیٹے کیوان کو اپنے والد کی محبت اور ساتھ مل سکے۔
View this post on Instagram
انہوں نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں۔ کسی کے خلاف ثبوت یا شواہد عوام کے سامنے پیش نہیں کروں گی کیونکہ میں آج بھی تمام متعلقہ افراد کی عزت کا خیال رکھتی ہوں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ایمان فاطمہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی آراء منقسم دکھائی دیں۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا جبکہ کچھ نے اسے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
View this post on Instagram
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ذاتی نوعیت کے معاملات کو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث لانے کے بجائے نجی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔
View this post on Instagram


















