پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سارہ خان کا حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ان کے میک اپ اور برائیڈل لُک پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
سارہ خان نے حال ہی میں ایک بیوٹی سیلون کے برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے گہرے سرخ رنگ کا عروسی لباس اور روایتی زیورات پہن کر کیمرے کے سامنے پوز دیے تاہم ان کا میک اپ کئی سوشل میڈیا صارفین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔
صارفین کی جانب سے کیے گئے تبصروں میں کہا گیا کہ اداکارہ کے میک اپ میں ان کی قدرتی رنگت کے بجائے ہلکے آئیوری بیس کا استعمال کیا گیا جس کے باعث ان کا چہرہ غیر فطری محسوس ہوا۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ بھاری میک اپ اور نمایاں ہائی لائٹنگ نے ان کی قدرتی خوبصورتی کو پس منظر میں دھکیل دیا۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ سارہ خان کو کم میک اپ زیادہ جچتا ہے جبکہ کچھ نے برائیڈل لُک کو ان کی شخصیت سے مختلف قرار دیا۔
چند صارفین نے سخت تنقید بھی کی تاہم کئی مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی ہر شخص کی ذاتی پسند کا معاملہ ہے اور مختلف انداز اپنانا فنکاروں کے پیشے کا حصہ ہوتا ہے۔


















