Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سب خیریت ہے یا واقعی طلاق ہوگئی؟ نمرہ خان نے حقیقت بیان کردی

نمرہ خان نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ میری ازدواجی زندگی سے متعلق پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

نمرہ خان نے جون 2026 میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور پیرس میں ہونے والی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ریل شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official)

ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں نمرہ خان نے کہا کہ اگر زندگی مشکل ہو جائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے تب بھی انسان کو خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے، جو شخص خود اپنی طاقت بن جاتا ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا اس لیے ہر انسان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ خود اپنے لیے کافی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ایک صارف نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ngnewsofficial (@ngnewsofficial)

اس پر نمرہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب خیریت ہے، میری شادی کی تصاویر اب بھی انسٹاگرام پر موجود ہیں، البتہ نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں صرف پروفائل پر نیچے کر دیا گیا ہے۔

آخر میں اداکارہ نے دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں