پاکستانی اداکارہ غنا علی رضا نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر بتاتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا جس کے بعد صارفین کے درمیان نئی بحث شروع ہوگئی۔
غنا علی رضا سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں، اکثر اپنی ازدواجی زندگی، بچوں اور روزمرہ معمولات سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور ریلز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ریل میں اداکارہ نے بتایا کہ میری عمر 31 سال ہے اور میں دو بچوں کی والدہ ہوں۔
ویڈیو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟”
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ مجھے خاموشی میں وقت گزارنا، کافی پینا، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں مزاحیہ حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر خوش ہونا پسند ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد کمنٹ سیکشن میں صارفین نے ان کی عمر پر تبصرے شروع کر دیے۔
کئی مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ غنا علی رضا کی عمر صرف 31 سال ہے جبکہ بعض صارفین نے ان کی شخصیت اور انداز کو سراہتے ہوئے انہیں عمر سے زیادہ پُراعتماد قرار دیا۔
















