معروف ہدایت کار ابو علیحہ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فواد خان کے مقابلے میں زیادہ ورسٹائل اداکار قرار دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا۔
ابو علیحہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے فواد خان اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری کا موازنہ کرنے کے لیے کہا گیا۔
سوال کے جواب میں ہدایت کار نے فہد مصطفیٰ کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور اداکار رینج غیر معمولی ہے اور وہ ہر قسم کے کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ رومانس، کامیڈی، ایکشن یا دیگر اصناف، فہد مصطفیٰ ہر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
View this post on Instagram
ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ جس طرح فہد مصطفیٰ کمرشل سنیما میں کامیاب پرفارمنس دے رہے ہیں اگر وہ آرٹ ہاؤس فلموں کا رخ کریں تو وہاں بھی اپنی اداکاری سے متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
پوڈکاسٹ کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں کئی افراد نے ابو علیحہ کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ بعض نے فواد خان کی اداکاری کے حق میں بھی دلائل پیش کیے، اس طرح دونوں اداکاروں کے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی۔













