Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزن میں حیران کن کمی؛ زارا نور عباس کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

زارا نور عباس کی حیران کن جسمانی تبدیلی پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل ہوگئے

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی حالیہ تصاویر میں نمایاں جسمانی تبدیلی دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے ڈرامہ ’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی‘ میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ ڈرامے کے کردار کے لیے وزن بڑھانے پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ باڈی شیمنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کی نئی تصاویر میں ان کی جسامت میں نمایاں تبدیلی نظر آ رہی ہے جس کے بعد وہ ایک مختلف اور پُراعتماد انداز میں مداحوں کے سامنے آئی ہیں۔

زارا نور عباس ان دنوں سوشل میڈیا پر مغربی طرز کے ملبوسات میں اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ نئی تصاویر میں اداکارہ نہ صرف اپنے بدلتے انداز بلکہ فِٹنس کو بھی نمایاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی حالیہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے ان کے نئے لُک اور اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زارا پہلے بھی خوبصورت لگتی تھیں اور انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے وزن میں تیزی سے آنے والی تبدیلی پر قیاس آرائیاں بھی کیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے اس تبدیلی کو وزن کم کرنے والی دوا اوپیمپک سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

زارا نور عباس کی نئی تصاویر نے جہاں مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہیں ان کے فیشن اور بدلتے اسٹائل پر بھی سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔