گوڈاکس کمپنی نے ایک ایسا کیمرا تیار کیا ہے جس میں روایتی عقبی اسکرین کے بجائے کے کامپیکٹ باڈی کا نصف سے زیادہ حصہ ایک شفاف آپٹیکل ویو فائنڈر پر مشتمل ہے، جو آپ کو ڈیوائس کے آر پار دیکھتے ہوئے شاٹ کی فریم بندی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
سی 100 نامی اس کیمرے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اسکرین فری کیمرا ہے۔ یعنی تصویر لینے کے فوراً بعد آپ کو تصویر دکھائی نہیں دیتی۔ مقصد یہ ہے کہ آپ بار بار تصویر چیک کرنے کے بجائے اپنے سامنے موجود منظر پر توجہ دیں اور بعد میں تصاویر دیکھیں۔
ویو فائنڈر کیسے کام کرتا ہے؟
سی 100کا شفاف ویو فائنڈر اتنا صاف ہے کہ اس کے ذریعے آپ سامنے کا منظر دیکھ سکتے ہیں ساتھ ہی اس پر کچھ ضروری معلومات بھی نظر آتی ہیں، مثلاً بیٹری کتنی باقی ہے، کیمرے کا شوٹنگ موڈ، آئی او ایس، اپرچر اور شٹر اسپیڈ جبکہ اس میں 16:9، 4:3، 3:2 اور 1:1 جیسے مختلف فوٹو سائز بھی منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

یہ لائٹ میٹر بھی ہے
اس کیمرے میں کی ایک بہت مفید خصوصیت یہ ہے کہ یہ لائٹ میٹر کے طور پر بھی کام کرتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو فلم والے پرانے کیمروں سے فوٹوگرافی کرتے ہیں، اس سے روشنی کی مقدار معلوم کرکے مناسب آئی ایس او، اپرچر اور شٹر اسپیڈ منتخب کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکڑیوں کی آنکھوں سے متاثر انتہائی مؤثر کیمرا تیار
تصویر کا معیار کیسا ہے؟
یہ کیمرا پروفیشنل فوٹوگرافی کے لیے نہیں بنایا گیا رپورٹس کے مطابق اس کی تصاویر تقریباً 2 میگا پکسل کی ہیں اور یہ 1080پکسل کی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے تاہم ویڈیو اور آڈیو کا معیار اتنا بہتر نہیں ہے۔
اس کیمرے کی قیمت محض 45 ڈالر ہے یعنی اسے مہنگے اسمارٹ فون یا پروفیشنل کیمرے کے مقابلے میں خریدنے کے بجائے تفریح، یادیں محفوظ کرنے اور فوٹوگرافی سیکھنے کے لیے بہتر سمجھا جا سکتا ہے۔
بیٹری اور اسٹوریج
سی 100 میں 128 جی بی تک مائیکرو ایس ڈی/ ایف ٹی کارڈ لگایا جا سکتا ہے جبکہ یو ایس بی- سی کے ذریعے اسے فون سے جوڑ کر تصاویر منتقل بھی کی جا سکتی ہیں اس کی بیٹری مسلسل استعمال میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ چل سکتی ہے۔
یہ کیمرا صرف تقریباً 65 گرام وزنی ہے اور دیکھنے میں ایک چھوٹے ریٹرو کھلونا کیمرے جیسا لگتا ہے۔
45 امریکی ڈالر میں یہ کیمرا شفاف ویو فائنڈر پلس ڈیجیٹل کیمرا پلس لائٹ میٹر تینوں کا کام کرتا ہے۔
مختصر یہ کہ گو ڈاکس سی 100 کا مقصد بہترین اور مہنگی تصاویر بنانا نہیں، بلکہ فوٹوگرافی کو دوبارہ ایک سادہ، دلچسپ اور منفرد تجربہ بنانا ہے۔




















