پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی گردش کرتی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
دانش تیمور نے اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اور عائزہ خان خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ عائزہ خان ان کے بچوں کی ماں اور ان کی شریک حیات ہیں، کچھ لوگوں کو ہماری خوشحال زندگی پسند نہیں آرہی۔
View this post on Instagram
دانش تیمور نے کہا کہ میں ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ میں دن رات مصروف ہوں اور فضول باتوں یا جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان بھی ایک فین پیج کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کرچکی ہیں۔

















