Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشنا شاہ ماں بن گئیں؛ نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کردی

میرا ننھا شیر بالآخر دنیا میں آگیا! اشنا شاہ نے ماں بننے کی خوشخبری سنادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ماں بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تصویر بھی شیئر کی تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔

اُشنا شاہ نے مئی 2026 میں اپنے حمل کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی جس کے بعد وہ دورانِ حمل بھی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے مختلف لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

اداکارہ کے مطابق ان کا ننھا بیٹا برجِ اسد (Leo) سے تعلق رکھتا ہے۔ بچے کی تصویر کے ساتھ اُشنا شاہ نے محبت بھرے انداز میں لکھا کہ میرا ننھا شیر بالآخر دنیا میں آ گیا ہے اور اس نے آتے ہی ہماری پوری دنیا پر حکمرانی شروع کردی ہے۔

اُشنا شاہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ہے۔ اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شوبز سے وابستہ شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں نے بھی نومولود کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے شوہر کو والدین بننے پر مبارکباد دی۔