عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.51 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 80 ڈالر 72 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 43 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برطانوی خام تیل 86 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔
ادھر دبئی مرجان خام تیل کی قیمت 93.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جس میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں بھی 2.30 فیصد کمی ہوئی،جس کے بعد پٹرول کی قیمت 3.244 ڈالر فی گیلن ہوگئی جبکہ ہیٹنگ آئل کی قیمت 1.40 فیصد کمی کے بعد 4.200 ڈالر فی گیلن پر آگئی۔
اسی طرح اوپیک باسکٹ کی قیمت میں 4.88 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 90.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں 1.76 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد گیس کی قیمت 2.892 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔



















