Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن رحیم کا گانا “پیچھے ہٹ” مِس مارول میں شامل

Now Reading:

حسن رحیم کا گانا “پیچھے ہٹ” مِس مارول میں شامل

مارول سنامیٹک یونیورس کی جانب سے مسلم سپر ہیرو پر بنائی گئی ویب سیریز “مس مارول” میں معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کا گانا شامل کرلیا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار حسن رحیم کا گانا پیچھے ہٹ اب ڈزنی پلس اور ایم سی یو کی مس مارول کا حصہ بن گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے وابستہ صحافی ہارون رشید نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستانی سُپر ہیرو کیریکٹر کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز مس مارول میں نہ صرف  پاکستانی گانا ”پیچھے ہٹ“ شامل کیا گیا ہے بلکہ اس میں بولی وُڈ فلموں کے ڈائیلاگز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مِس مارول کی دو قسطیں دیکھ چکے ہیں اور ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی ٹچ دیکھ کر مزہ آیا۔

ہارون نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی اور پاکستانی گلوکار حسن رحیم بھی موجود ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ  حسن رحیم کا گانا ”پیچھے ہٹ“ رواں برس کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا تھا، جس میں گلوکار حسن رحیم کے علاوہ  طلعت قریشی اور جسٹن بیبیز نے گلوکاری ہے۔

مِس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم پاکستان میں مذکورہ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیماؤں میں دکھایا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جو جونس نے سوفی ٹرنر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی
ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر