Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد

Now Reading:

ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد
ڈزنی

ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد

ڈزنی کی جادوئی دنیا کو 100 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس موقع پر لندن میں شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 سالوں کے دوران ڈزنی نے دنیا کو بہترین اور کلاسک انیمیشن فراہم کی ہیں جس میں اسنو وائٹ اینڈ دی سیون ڈورفز اور دی جنگل بک، کرویلا اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈیو کی جانب سے ہونے والی یہ نمائش ڈزنی کی مشہور فلموں کی ایک خوبصورت جھلک پیش کرے گی ۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نمائش شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی اور دلچسپ ثابت ہوگی، جس کا انعقاد 20,000 مربع فٹ پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن بکنگ جاری ہے جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا اور جنوری 2024 کے آخر تک یہ نمائش جاری رہے گی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈزنی کی 100 ویں سالگرہ کا جشن ایک عالمی تقریب ہے جس کے لئے بہت سی تقریبات کیلیفورنیا کے ڈزنی لینڈ ریزورٹ میں بھی منعقد ہو رہی ہیں اور ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ کی جانب سے والٹ ڈزنی اور مکی ماؤس کے نئے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائیگی۔

اس کے علاوہ ڈزنی لینڈ پیرس میں 16 اکتوبر کو صرف ایک روزہ ایونٹ ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
انجلینا جولی کی نئی فلم کی پہلی جھلک بنی صارفین کی توجہ کا مرکز
جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈون کی شادی مشکلات کا شکار
ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کے معروف کردار کا انتقال ہوگیا
بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد کی زندگی پر انجلینا جولی کا اظہار خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر