
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے رینک اینڈ فائل ممبران نے ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کے ساتھ اپنے نئے معاہدے کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد تاریخ کی دوسری طویل ترین ہڑتال کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان ہوگیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو جی اے نے کہا کہ تقریباً 8,500 ووٹوں میں سے 99 فیصد نے اس معاہدے کی حمایت کی، جو تنخواہوں میں اضافے، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور دیگر فوائد کے بارے میں کچھ تحفظات ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو جی اے ویسٹ کے صدر میرڈیتھ اسٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر وہ کام کرنے میں کامیاب ہوئے جسے بہت سے لوگوں نے چھ ماہ قبل ناممکن قرار دیا تھا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈبلیو جی اے کی رکنیت کے نام ایک خط میں، مشرقی اور مغربی ساحل کے صدور میریڈیتھ اسٹیم اور لیزا ٹیکیوچی کولن نے اعلان کیا کہ 99 فیصد اراکین نے 2023 کے کم از کم بنیادی معاہدے کی توثیق کے لیے ووٹ دیا ہے جس کے بعد نیا معاہدہ 25 ستمبر 2023 سے یکم مئی 2026 تک نافذ العمل ہوگا۔
معاہدے کی شرائط میں تنخواہوں میں اضافہ، مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ضوابط، صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات اور مصنفین کے لیے کام کی کم سے کم مدت شامل ہیں۔
الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کے اسٹوڈیوز نے ایک بیان میں ڈبلیو جی اے کو مبارکباد دی اور اس کہا ہے کہ یہ معاہدہ مصنفوں کے لیے بامعنی ثمرات اور ان کے تحفظات کی نمائندگی کرتا ہے اور ساتھ ہی اس معاہدے کو صنعت کے لیے اہم پیش رفت بھی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اداکاروں کی ہڑتال، جو 14 جولائی کو شروع ہوئی تھی، ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں نکالا جاسکا ہے تاہم حال ہی میں ان کے درمیان معاہدے کے متعلق بات چیت کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، دوہری ہڑتالوں سے کیلیفورنیا کی معیشت کو مجموعی طور پر تقریباً 6 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News