
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
گزشتہ ماہ کامیاب مذاکرات کے بعد مصنفین کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا تاہم اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکاروں اور اسٹوڈیوز کے درمیان بات چیت کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے بعد ہڑتال کے اختتام کی امید بھی ختم ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈیوز کی جانب سے اداکاروں کے ساتھ معاہدے پر ہونے والی بات چیت کو ختم کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 14 جولائی کو ہڑتال شروع ہونے کے بعد پہلی بار 2 اکتوبر کو اسکرین ایکٹرز گلڈ-امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اور ریڈیو آرٹسٹ نے الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے تھے جو کہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹوڈیوز کی جانب سے معاہدے کے متعلق بات چیت کا سلسلہ ختم کرنے کی اصل وجہ اداکاروں کی تجاویز ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News