Advertisement
Advertisement
Advertisement

رائٹرز کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا

Now Reading:

رائٹرز کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا
ہالی ووڈ

رائٹرز کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا

لکھاریوں کے بعد ہالی ووڈ کے اداکاروں کی جانب سے بھی ربردست ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہڑتال کا اعلان اسکرین ایکٹرز گلڈ نے اس وقت کیا جب یہ الائنس آف موشن پکچر کے ساتھ مزدوری کے نئے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی، جو تقریباً 160,000 فنکاروں کی نمائندگی کرتا ہے۔

1960 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں یونینیں بیک وقت ہڑتال کر رہی ہیں۔

ہڑتال کا یہ اعلان ہالی ووڈ کے اداکاروں کی یونین کے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات بےنتیجہ ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ دی اسکرین ایکٹر گلڈ کی جانب سے بڑے اسٹوڈیوز کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور پر رضامندی کے باوجود ادائیگیوں اور اے آئی کے استعمال کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

بعدازاں SAG-AFTRA نے تصدیق کی کہ صنعتی کارروائی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب قومی بورڈ نے متفقہ طور پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ اسکرین ایکٹرز گلڈ (SAG-AFTRA) 160,000 اداکاروں کی نمائندگی کرتا ہے جس میں A-list ستارے بشمول ٹام کروز، انجلینا جولی اور جانی ڈیپ شامل ہیں۔ میریل اسٹریپ، بین اسٹیلر اور کولن فیرل سمیت مشہور شخصیات ہڑتال کے حق میں عوامی طور پر سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہڑتال کے باعث صنعت کے بہت زیادہ متاثر ہونے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں بہت سی پروڈکشنز کے بند ہونے یا تعطل کا شکار ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ میں اسکرین رائٹرز 11 ہفتے سے ادائیگیوں کے معاملے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جو جونس نے سوفی ٹرنر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی
ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر