
انجلینا جولی ‘محبت’ کو ایک اور موقع دینے کے لئے تیار ہیں؟
میگا اسٹار انجلینا جولی ایک بار پھر کسی خاص شخص کی تلاش میں ہیں۔
اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ جھگڑے کے بعد انجلینا جولی مبینہ طور پر کسی اور کے ساتھ نئے سرے سے شروعات کرنا چاہتی ہیں۔
“وہ ایسے دلچسپ لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں جو فنون لطیفہ کے بارے میں پرجوش ہیں، اور وہ کسی ایسے شخص سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں جو اس کے معیارات پر پورا اترتا ہے – چاہے وہ ناممکن حد تک ہی کیوں نہ ہوں!”
اپنے پیشہ ورانہ کام کے علاوہ، اداکارہ مین ہٹن میں اپنے خاندان کے لیے گھر کی تلاش بھی کر رہی ہے اور وہ صحیح جگہ کی تلاش میں ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بریڈ پٹ اور ان کی سابق اہلیہ انجلینا جولی نے مبینہ طور پر اپنی تلخ قانونی جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے بریڈ پٹ اور ان کی سابق اہلیہ انجلینا جولی نے مبینہ طور پر اپنی تلخ قانونی جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے قانونی دستاویزات دائر کی گئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں مشہور شخصیات نے معاملات کو عدالت میں لے جانے کے بجائے جائیداد پر ثالثی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News