Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملوں کوروکناچیلنج بن گیا

Now Reading:

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملوں کوروکناچیلنج بن گیا
ڈینگی

ملک بھرمیں ڈینگی کےجان لیوا حملوں کوروکنا انسدادِڈینگی سیل کے لیے چیلنج بن گیا، سندھ میں یومیہ 150سے زائد شہری ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ ڈینگی سیل نےسندھ کے متعدد ضلعوں میں رسپانس کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

کمیٹیاں مچھر دانیاں بھی فراہم کریں گی۔

سندھ میں رواں ماہ میں صوبےبھر سے3 ہزار600 زائدشہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔

رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی کا شکار ہونے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ کراچی سے رواں سال 6 ہزار 4 سے زائد شہری جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 400 سے زائد شہری ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کاکہناہے کہ رواں سال ڈینگی سے 20 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔گزشتہ سال 2088 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں سے 2 جاں بحق بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ 2017 میں2ہزار927افرادمیں ڈینگی کےکیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 جاں بحق ہوئے۔

لاہور میں ضلعی  انتظامیہ نےانسداد ڈینگی کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق متعدد ضلعوں میں 86ہزار216 گھروں کوچیک کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق 19ہزار629 اسپاٹس کووزٹ کیاگیا جس میں ایک ہزار191 لاروا کی نشان دہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 89 افرادکیخلاف ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں وآگاہی جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 939 ہوگئی ہے۔صوبے بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 76 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سے 33،صوابی سے 10، سوات اور ہری پور سے 7،7 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق نئے کیسز کے ساتھ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہزار373 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق سوات میں 482صوابی 391 اورمانسہرہ میں 333 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صوبے کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں 47 مریض داخل ہوئے۔صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 152 ڈینگی سےمتاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر