Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے چینی ، بے خوابی کی اہم وجہ!!

Now Reading:

بے چینی ، بے خوابی کی اہم وجہ!!
Anxiety

  

ایسے خواتین و حضرات جن کی نیند شدید متاثر ہوتی ہے وہ فوری طور پر ذہنی خلجان اور اضطراب کے شکار ہوسکتے ہیں جسے طب کی زبان میں ’اینزائٹی‘ کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک رات کی بے خوابی سے بھی بالغ شخص میں اینزائٹی کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

 یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے  کے ما ہرین کے مطابق گہری نیند ازخود ذہنی الجھن اور اضطراب کو روکنے کا قدرتی علاج ہے۔

 

Advertisement

گہری نیند کو ہم نان ریپڈ آئی موومنٹ نیند بھی کہتے ہیں جسے ماہرین سست امواجی نیند بھی کہتے ہیں۔

اس عمل میں دل کی دھڑکن کم ہوجاتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے اور ان کی حرکات دماغی لہروں کے لحاظ سے ہم آہنگ ہوجاتی ہے۔

گہری نیند کو ہم نان ریپڈ آئی موومنٹ نیند بھی کہتے ہیں جسے ماہرین سست امواجی نیند بھی کہتے ہیں جبکہ اس عمل میں دل کی دھڑکن کم ہوجاتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے اور ان کی حرکات دماغی لہروں کے لحاظ سے ہم آہنگ ہوجاتی ہے۔

نیند کی کمی سے دماغ کا ایک حصہ بند ہوجاتا ہے جسے ’میڈیئل پری فرنٹل کارٹیکس‘ کہا جاتا ہے،دماغ کا یہ حصہ ذہنی اضطراب کو قابو کرتا ہے۔

 تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ کی گہرائی میں موجود احساسات کا مرکز شدید متاثر ہوتا ہے اور اس سے اضطراب اور الجھن مزید بڑھتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے پروفیسر ایٹی بین سائمن اور ان کے ساتھیوں نے کئی افراد پر ایم آر آئی سمیت کئی ٹیسٹ کیے ہیں، ان کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ گہری نیند دماغ کے روابط کو مضبوط کرتی ہے اور ڈپریشن اور الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔

Advertisement

اینزائٹی کی ظاہری علامات میں ہروقت کی تھکاوٹ، توجہ میں کمی، عضلات میں درد، دردِ سر اور نیند کے مسائل سرِ فہرست ہیں۔

اگرچہ اس دماغی کیفیت کا علاج ہے اور کئی دوائیں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں لیکن باقاعدہ  گہری نیند اس کا بہترین نسخہ ہے۔

واضح رہے کہ وہ دن دور نہیں جب ماہرین دماغی خلجان کا قدرتی علاج نیند ہی تجویز کریں گے اس لیے گہری نیند کی اہمیت کو کم نہ سمجھیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر