Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روشنی کی مددسےجراثیم مارنے والاجدیدماوتھ واش تیار

Now Reading:

روشنی کی مددسےجراثیم مارنے والاجدیدماوتھ واش تیار

فن لینڈکے سائنس دانوں نےجدید ماؤتھ واش تیار کرلیا ہے جو روشنی کی مدد سے منہ میں موجود 99 فیصد مضرجراثیم کو ختم کردیتا ہے جبکہ منہ کے مفید بیکٹیریا کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

اگردانت روزانہ ٹھیک سے صاف نہ کیے جائیں تو یہ کھوکھلے ہو کر کمزور پڑجاتے ہیں جبکہ دانتوں میں کیڑا لگنے کے علاوہ مسوڑھوں میں سوجن اور جلن کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں؛ اور کھانے کو چبانے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اکثرلوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں لیکن پھربھی دانتوں کی صفائی پرسنجیدگی سے بہت کم توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جلدیا بدیروہ دانتوں، مسوڑھوں اور منہ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے نیا ماؤتھ واش بہت کارآمد ہوسکتا ہے۔

جدید ماؤتھ واش میں ایک خاص قسم کا مرکب (کمپاؤنڈ) شامل ہے جو روشنی کو جذب کرکے ایکٹیو ہوتا ہے اور مضر جراثیم کا خاتمہ شروع کردیتا ہے۔ یہ ایک گولی کی شکل میں ہوتا ہے جو منہ میں رکھتے ہی گھل جاتی ہے اور اگلے 30 سیکنڈ میں ماؤتھ واش، اپنے جراثیم کش مرکب سمیت، دانتوں اور مسوڑھوں سے چپک جاتا ہے۔

اگلے مرحلے میں باکسنگ کے دوران جبڑوں میں دبائے جانے والے سخت فوم جیسا ایک خصوصی ’’لیمپ‘‘ منہ میں رکھا جاتا ہے جسے روشن کرنے کے لیے یو ایس بی سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisement

ایل ای ڈیز سے لیس، اس لیمپ سے سرخ اور نیلی روشنیاں خارج ہوتی ہیں۔ سرخ روشنی اس جراثیم کش مادّے میں کیمیکل ری ایکشن شروع کرواتی ہے جبکہ نیلی روشنی اس عمل کو بہتربناتی ہے۔ اس طرح سے صرف 10 منٹ میں دانتوں سے مضرجراثیم کا 99 فیصد خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ابتدائی آزمائشوں کے دوران معلوم ہوا کہ نیا ماؤتھ واش ایسے سخت جان بیکٹیریا کو بھی ہلاک کردیتا ہے جو اینٹی بایوٹکس سے بھی ختم نہیں ہوتے، جبکہ ان میں ماؤتھ واش والے مرکب کے خلاف مزاحمت بھی پیدا نہیں ہوتی۔

علاوہ ازیں، یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اس پوری کارروائی کے دوران منہ میں پائے جانے والے مفید جرثومے (بیکٹیریا) محفوظ رہتے ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

نیا ماؤتھ واش آلٹو یونیورسٹی اور ہیلسنکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا مشترکہ کارنامہ ہے جسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کےلیے ’’کیوٹے ہیلتھ‘‘ کے نام سے ایک نجی کمپنی بھی بنائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ دانتوں کی سرجری/ آپریشن کے دوران روشنی سے جراثیم ہلاک کرنے کا طریقہ برسوں سے چلتا آرہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس سے ملتی جلتی تدبیر کو گھروں میں عام استعمال کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر