کورونا وائرس سے فرنٹ لائن لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی طور پر حفاظتی لباس تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہینوں کی جانب سے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی طور پر حفاظتی لباس تیار کرلیا گیا ہے جو مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوگا اور حفاظت کے تمام تقاضوں کو بھی پورا کرے گا۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے نوجوانوں کے اس کارنامے کو خواب سراہا گیا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے اس وبا کے بعد دنیا میں حفاظتی ماسک نہیں مل رہا جس کی وجہ سے سب کو پریشانی ہے جبکہ سندھ حکومت نے حفاظتی ماسک کے لئے بجٹ مختص کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News