Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منہ کی صحت بڑھانے کے لیے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش گھرپرتیارکریں

Now Reading:

منہ کی صحت بڑھانے کے لیے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش گھرپرتیارکریں
ماؤتھ واش

منہ کی صحت بڑھانے کے لیے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش گھرپرتیارکریں

صبح بیدار ہونے پر جو کام سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہے منہ کی صفائی، جس میں برش کرنے کے ساتھ اور مختلف بیکٹریاکے خاتمے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کرنا شامل ہے۔

منہ کی صفائی میں ماؤتھ واش بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کے دانتوں کی صفائی کرتا ہے، مختلف وائرس سے دانتوں کے محفوظ رکھتا ہے، جراثیم سے منہ کے حفاظت کرتا ہے اور بیکٹیریا کے پیدا ہونے کے خدشے کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ماؤتھ واش میں دیگر کئی اجزاء کے ساتھ الکحل ایک بنیادی جز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روشنی کی مددسےجراثیم مارنے والاجدیدماوتھ واش تیار

Advertisement

لوگوں کی بڑی تعداد ایسے ماؤتھ واش کو استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے جس میں الکحل موجود ہوتا ہے تاہم یہ ماؤتھ واش گھر میں موجود اشیاء سے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

اسی لیے آج یہاں پر نہایت طاقت ور اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جسے بنانا بہت ہی آسان ہے۔

 ماؤتھ واش

اجزاء:

اس ماؤتھ واش کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں دو چائے کے چمچ  بیکنگ سوڈا، دو قطرے پیپر منٹ آئل، دو قطرے ٹی ٹری آئل، آدھا کپ فلٹرڈ یا ڈسٹل واٹر شامل ہے۔

Advertisement

ہدایات:

ایک پیالی میں ان تمام اجزاء کو ملا اچھی طرح مکس کریں ایک بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ بہترین ماؤتھ واش تیار ہے، اس ماؤتھ واش کی تھوڑی سی مقدارمنہ میں لے کر دو منٹ تک گھمائیں یا غرارے کریں اسے نگلنے سے گریز کریں۔ بیکنگ سوڈا کی موجودگی کی وجہ سے اسے ہمیشہ ہلاکر استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر