Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 3 منٹ تک ان ورزشوں کا کرنا آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

صرف 3 منٹ تک ان ورزشوں کا کرنا آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
ورزشیں

صرف 3 منٹ تک ان ورزشوں کا کرنا آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کے ساتھ ورزش کرنا نہایت ضروری ہے۔ لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ورزش کے لیے جم جانا اور طویل دورانئے کی ورزشیں کرنا ہی آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔

Advertisement

 تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہر آدھے گھنٹے میں محض چند منٹ کی سرگرمی آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔

دی امریکن جرنل آف فزیالوجی، اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق  جسم کو ہر گھنٹے میں دو بار محض تین منٹ تک متحرک  رکھنے سے صحت کے مثبت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یعنی صرف تین منٹ کی ورزش مجموعی صحت اور جسمانی تندرستی پرمثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

مختصر دوانئے کی ورزش کے صحت پر اثرات جاننے کے لیے محققین نے اس مطالعے میں سٹاک ہوم میں رہنے والے 16 درمیانی عمر کے مرد اور خواتین شامل کیا جو موٹے ہونے کے ساتھ عام ڈیسک کی ملازمتیں کرتے تھے۔

ایک ہفتے تک جاری رہنی والی اس تحقیق میں شامل شرکاء کو ہر 30 منٹ میں تین منٹ کے لیے فعال رہنے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج کے مطابق طویل عرصے تک بیٹھنے اور تقریباً تین منٹ تک حرکت کرنے کے بعد  لمبے عرصے تک بیٹھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

Advertisement

تاہم، محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین منٹ کو کم از کم سمجھا جانا چاہیے اگر آپ زیادہ حرکت کر سکتے ہیں یہ اور بھی بہتر ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ منی ورزش دن بھر میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کا ایک بہترین حل ہے۔ کیونکہ مصروف زندگی کی وجہ سے ہرکسی کے لیے جم میں جاکر طویل سیشن لینا ممکن نہیں ہے۔

تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے ہر آدھے گھنٹے بعد تین منٹ کے لیے کونسی ورزش کی جائے جو صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکے، یہاں چند نہایت آسان ورزشوں کے بارے میں بتایا جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوں گی۔

پلانکس

یہ ایک ایسی ورزش ہے جسے تین منٹ تک آسانی کے ساتھ ہر جگہ کیا جاسکتا ہے، چاہے آپ دفتر میں ہوں یا گھر میں۔

پلانک کرتے وقت ضروری نہیں ہے کہ آپ اسے ایک منٹ کریں تیس سیکنڈ کے بعد وقفہ دے کر دوبارہ کریں۔ پلانکس ورزش آپ کے جسم میں طاقت اور توازن کو بہتر بنانے مدد فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

آرم سونگ

 اس ورزش میں پہلے بازؤں کو اگے کی جانب دائروں میں گھومایا جاتا ہے پھر پیچھے کی جانب یہ بھی آپ ہر جگہ آسانی سے کرسکتے ہیں۔

سپر وومن پوز

یہ پوز گھر میں موجود افراد آسانی سے کر سکتے ہیں  سپر وومین پوز ایک بہترین ورزش ہے۔ جسے زمین پر لیٹ کر شروع کیا جاتا ہے اس میں  ٹانگوں اور بازؤں کو ایک ساتھ اٹھایا جاتا ہے کچھ دیراسی  پوزیشن میں رہ کر سیدھے لیٹ جاتے ہیں پھر چند سیکنڈ کے بعد اسی عمل کو دوبارہ دہرایا جاتا ہے اس طرح تین منٹ کا وقت پورا کیاجاسکتا ہے۔

Advertisement

باڈی ویٹ اسکواٹس

اسکواٹس کے فائدوں سے کون واقف نہیں یہ آپ کی کمر اور پیروں کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔ اس میں بغیر کسی کرسی کے بیٹھنے کی پوزیشن اختیار کی جاتی ہے۔

گھٹنے کو اوپر اٹھانا

گھٹنوں کو بازوں کی مدد سے اتنا اوپر اٹھانا کہ یہ سینے تک پہنچ جائیں اس طرح باری باری یہ ورزش دونوں پیروں کے ساتھ کی جاتی ہے۔

Advertisement

چہل قدمی

یہ ورزش کی سب سے آسان قسم ہے جو کسی بھی کام کے دوران جیسے فون پر بات کرتے ہوئے کچھ لکھتے ہوئے بھی انجام دی جاسکتی ہے۔

اگر آپ کے پاس ہر آدھے گھنٹے میں 3 منٹ نہ ہوں تو کیا ہوگا؟

ہر آدھے گھنٹے میں مختصر وقفہ لینا ہر کسی کے کام کے انداز، نظام الاوقات یا ماحول کے لیے ممکن نہیں ہو سکتا۔ نقطہ یہ ہے کہ دن میں متعدد بار مختصر وقت کی ورزش کرنے کو یقینی بنائیں، تاکہ آپ کی صحت بہتر رہ سکے۔

تاہم ماہرین دن میں کم از کم تین بار دس منٹ کی ورزش کا وقفہ لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ مصروف دنوں میں جب آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں ہوتا تو ورزش کو کئی مختصر دورانئے میں تبدیل کے فائدہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر