Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند کے چار انداز جو آپ کو طویل عرصے تک تندرست رکھ سکتے ہیں

Now Reading:

نیند کے چار انداز جو آپ کو طویل عرصے تک تندرست رکھ سکتے ہیں
نیند کے چار انداز جو آپ کو طویل عرصے تک تندرست رکھ سکتے ہیں

نیند کے چار انداز جو آپ کو طویل عرصے تک تندرست رکھ سکتے ہیں

نیند انسان کے لیے خوراک اور پانی کی طرح ہی ضروری ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ نیند لینے کی چار طرح کی ترتیب یا پیٹرن آپ کی طویل صحت کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ بے خوابی یعنی انسومنیا اور خراب نیند اگر طویل عرصے تک برقراررہے تو ذیابیطس، امراضِ قلب، ڈپریشن اور دماغی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اب اسی طرز پر جامعہ پنسلوانیا کے سائنسدانوں نے طویل مطالعے کے بعد کہا ہے کہ لوگ چار انداز یا پیٹرن سے نیند لیتے ہیں اور ان کی بنا پر ان کی صحت اور طویل تندرستی کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

جامعہ میں نیند اور نفسیات سے وابستہ ماہر ڈاکٹر صومی لی کہ اس تحقیق سے نیند اور اس سےوابستہ دیگر اہم عوامل سامنے آئے ہیں جبکہ ہم جان سکتے ہیں کہ کس طرح نیند کو بہتر بنا کر صحت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل 2023 کی ایک تحقیق بتاتی ہے کہ اگر 40 برس سے زائد عمر کے افراد اپنی نیند کو بہتر رکھیں تو ان کی زندگی میں اوسطاً 23 سال تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جو ایک غیرمعمولی عدد ہے۔

اب نئی تحقیقی میں 3700 افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جنہیں مسلسل دس سال تک نظر میں رکھا گیا اور دماغی اسکین اور نیند سمیت دیگر اہم عوامل کو دیکھا ہے۔ ان میں چار طرح کی نیند کا رویہ دیکھا گیا:

Advertisement

اول: گہری اور پرسکون نیند لینے والے یا گڈ سلیپرز

دوم: نیپرز یا قیلولہ جیسی نیند لینے والے، جو دن کے اوقات میں تھوڑی نیند لیتے ہیں

سوم: ہفتے کے آخر یا چھٹی میں نیند پوری کرنے والے ایسے لوگ جو بقیہ دن کم نیند لیتے ہیں اور کی کمی چھٹی والے دن دیر تک سو کر پوری کرتے ہیں

چہارم: بے خوابی یا بد خوابی کے شکار افراد، یعنی ایسے افراد جنہیں سونے میں دیر لگتی ہے، کم وقت کے لیے سوتے ہیں، اور اس کے باوجود دن بھر جاگتے ہوئے سست رہتے ہیں۔

تحقیق میں نصف لوگ تیسرے اور چوتھے درجے سے بھی وابستہ تھے۔ جو لوگ بے خوابی میں مبتلا تھے ان کی بڑی تعداد اگلے دس برس میں امراضِ قلب، ذٰیابیطس، ڈپریشن اور دیگر امراض کے شکار ہوئے۔  حیرت انگیز طور پر انسومنیا کے مریضوں میں اس کا خطرہ 81 فیصد تک بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق پرسکون اور گہری نیند ہر طرح کی تندرستی کی ضمانت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خراب نیند پر توجہ دی جائے تو صحت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر