Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!

Now Reading:

عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!

عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!

آج ہم آپکو عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق میں چکنائی کے ایک ایسے مالیکیول کی شناخت کی گئی جو عمر میں اضافے سے ہونے والی جسمانی تنزلی میں کردار ادا کرتا ہے۔

بی ایم پی نامی اس مالیکیول کی جسم کے اندر سطح جوان افراد کے مقابلے میں بوڑھے افراد میں زیادہ ہوتی ہے، مگر ورزش کرنے سے اس میں کمی آتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ پہلے سے معلوم ہے کہ جسم کے اندر چکنائی جیسے کولیسٹرول بڑھاپے کی جانب سفر اور مختلف امراض میں کردار ادا کرتا ہے، مگر چکنائی کے پیچیدہ مالیکیولز کے کردار کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر اس مالیکیول کی سطح اور بڑھاپے کی جانب سے سفر کے درمیان تعلق نظر آتا ہے مگر اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ روزانہ ورزش کرنے سے جسم میں اس مالیکیول کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ورزش سے مالیکیول کی سطح میں مختصر وقت کے لیے نمایاں کمی آتی ہے، یعنی ورزش سے بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کرنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین کے مطابق ورزش خود کو زیادہ عرصے تک جوان رکھنے کا ایک طاقتور ٹول ہے کیونکہ اس سے عمر میں بڑھنے سے جمع ہونے والی چکنائی کو گھلانا ممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار سے چہل قدمی یا بھاگنے سے آپ خود کو زیادہ وقت تک جوان رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر