Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Now Reading:

نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے انکشاف کیا کہ ناکافی نیند سے چہرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اے آئی کو استعمال کرکے تصاویر تیار کی گئی جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیند کی کمی چہرے پر کیسے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں سے لے جھریوں تک، ان تصاویر سے اچھی نیند کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ تصاویر تیار کیں / فوٹو بشکریہ سمبا

Advertisement

ان تصاویر کی تیاری کے لیے کمپنی کی جانب سے 2 ہزار افراد میں سروے کرکے ان کی نیند کی عادات کے بارے میں تفصیلات جمع کی گئیں جبکہ چہرے کی جِلد کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے انکشاف ہوا کہ موجودہ عہد میں 55 سال سے کم عمر افراد نیند کی کمی کے شکار ہیں۔

سروے میں شامل خواتین نے بتایا کہ نیند کی کمی کے باعث انہیں چہرے پر ہلکی جھریوں، جِلد ڈھلکنے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اسی طرح مردوں کی جانب سے بتایا گیا کہ نیند کی سے آنکھوں کے گرد حلقے، خشک جِلد اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

نیند کی کمی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے / فوٹو بشکریہ سمبا

سروے کے مطابق ایک رات کی خراب نیند کے بعد ہی ایک تہائی افراد کو سیاہ حلقوں کا سامنا ہوا۔

Advertisement

ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے تصاویر تیار کیں جن میں دکھایا گیا کہ مختلف عمر کے افراد نیند کی کمی کے شکار ہونے پر کیسے نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے تک ناکافی نیند سے ذہن اور جسم دونوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہاں تک کہ جِلد پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہماری شخصیت پر جینز بھی کردار ادا کرتے ہیں، مگر نیند کی کمی سے صورتحال زیادہ بدتر ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر