Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزی جاتی غذائیں کھانے والے افراد میں بے وقت کی بھوک کیوں جاگ جاتی ہے؟

Now Reading:

سبزی جاتی غذائیں کھانے والے افراد میں بے وقت کی بھوک کیوں جاگ جاتی ہے؟
سبزی جاتی غذائیں کھانے والے افراد میں بے وقت کی بھوک کیوں جاگ جاتی ہے؟

سبزی جاتی غذائیں کھانے والے افراد میں بے وقت کی بھوک کیوں جاگ جاتی ہے؟

 صحت مند رہنے، وزن کم کرنے یا اپنی جسمانی  ساخت کو بہتر بنانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف ڈائٹ پلان پر عمل کرتی ہے ان ہی میں کچھ ڈائٹ پلان ایسے ہیں جن میں صرف پودوں پر مبنی غذاؤں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سبزی جاتی غذاؤں کو کھانے والےافراد جانوروں سے حاصل ہونے والی غذاؤں جیسے گوشت اور دودھ کے بجائے پودوں پر منبی غذائیں سبزیاں، اناج، گری دار میوے اور پھلوں کا استعمال کرتے ہیں یہ غذائیں انتہائی صحت بخش ہیں تاہم جسم کو کچھ اور اضافی غذائیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

پودوں پر مبنی غذاؤں میں بہت سے غذائی اجزاء اور پروٹین کی کمی ہوتی ہے جو جانوروں سےحاصل ہونے والی غذاؤں میں موجود ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پلانٹ بیس فوڈ جلد ہضم ہوجاتے ہیں اور آپ کو دوبارہ بھوک لگنا شروع ہوجاتی ہے اگرچہ آپ کھانے کی مقدار زیادہ کھا رہے لیکن ان میں توانائی کی کمی ہوتی ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ سبزیوں اور گری دار میووں یا پودوں پر مبنی غذا کو کھانا چھوڑ دیں بلکہ اس کے ساتھ ہی جانوروں سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

بادام، ایوکاڈو، سیب، شکر قندی، دال، پالک، کیلے، بروکولی اور سرسوں کا ساگ سمیت یہ سب غذائیں  بھوک کو دور کرنے اور پیٹ بھرے کے احساس پیدا کرتی ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی ماہرین فائبر، مکمل اناج، پھل، سبزیاں، صحت مند چکنائی یا لین پروٹین پر مشتمل غذاؤں کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تمام غذائیں دیر سے ہضم ہوتی ہیں، یعنی یہ خون میں شوگر کی متوازن سطح کو برقرار رکھ کر آپ کو دیر تک مطمئن رکھتی ہیں۔

تاہم بھوک لگنے کا یہ واحد عنصر نہیں ہے طرز زندگی کے کچھ اور عوامل بھی آپ کی بھوک کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جیسے رات کی ناکافی نیند اور تناؤ کو دور کرنے والی ادویات بھی بے وقت کی بھوک کا سبب بنتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر