Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے پر ایسا کیا لگائیں، کہ عید سے قبل جلد نکھر جائے

Now Reading:

چہرے پر ایسا کیا لگائیں، کہ عید سے قبل جلد نکھر جائے
چہرے پر ایسا کیا لگائیں، کہ عید سے قبل جلد نکھر جائے

چہرے پر ایسا کیا لگائیں، کہ عید سے قبل جلد نکھر جائے

نکھری رنگت اور بے داغ جلد چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے تاہم کبھی کھبی یہ حسن ماند بھی پڑجاتا ہے جس کے لیے ایسے اجزاء کی ضرورت ہے جو اس کی قدرتی دلکشی کو پھر سے لوٹا دے۔

جہاں تک مارکیٹ میں دستیاب جلد کی حفاظت کی مصنوعات کی بات کی جائے وہ سب وعدہ تو کرتی ہیں جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کا لیکن کیمیکل سے بھرپور ہونے کی بنا پر جلد پر نقصان کا باعث بنتی ہے یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ خواتین کی بڑی تعداد گھر میں موجود اجزاء کو جلد کے کئی مسائل حل کرنے کے استعمال کرتی ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کسی بھی سے تہوار قبل خواتین بڑی تیاریاں کرتی ہیں اور خاص کر تہوار والے دن ہر ایک منفرد نظر آنے کے لیے چہرے پر خاص توجہ دیتی ہیں تاہم خواتین کی بڑی تعداد جلد کے دیگر مسائل کے ساتھ ایک اہم ترین مسئلے کا سامنا کرتی ہیں اور ہے رنگت کا یکساں نہ ہونا جب جلد کی رنگت ایک ٹون میں نہیں ہوتی تو خوبصورت چہرہ بھی ماند سا لگتا ہے اس طرح اکثر خواتین گردن اور ہاتھ اور پیر پر کم ہی دھیان دیتی ہیں، اسی لیے یہاں پر گھر میں موجود عام اجزاء سے تیار چند ماسک پیش کیے جارہے ہیں جو آپ کی جلد کے مسائل حل کر کے آپ کے حسن کو بڑھا دیں گے۔

اسٹرابیری ماسک

چند اسٹرابیری میش کر کے اس میں کچا دودھ شامل کریں اور اپنے چہرے اورگردن پر لگائیں اور20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ یہ آپ کی جلد کی رنگت کو نکھار کر اس کی رونق بڑھا دے گا۔

Advertisement

بیسن اور ہلدی ماسک

برھتی عمر کے اثرات کوکم کرنے کے لئے یہ بہترین ماسک ہے، یہ ہر طرح کی جلد کے لئے مفید ہے۔ ایک چمچ ہلدی اور دوچمچے بیسن میں کچھ مقدار کچے دودھ کی شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں ،رات میں چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بیسن چکنی جلد کو نارمل  جبکہ ہلدی ایکنی کو ختم کرکے جلد کی رنگت کو دودھ جیسی کر دے گا۔

شہداور لیموں کاماسک

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مکسچر بنا کر اسے چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، 15 منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں اور اس عمل کو جھریاں ختم ہونے تک روزانہ جاری رکھیں۔

چاول کا آٹا، عرق گلاب اور کیسٹر آئل

اس فیس پیک کو بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ چاول کا آٹا لیں اور اس میں چار قطرے کیسٹر آئل اور چند قطرے عرق گلاب شامل کر کے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنالیں، اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پانچ منٹ کے بعد، فیس پیک کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں یہ جلد کو نرم وملائم بناکر اس کی دلکشی کو بڑھا دے گا۔

Advertisement

گردن کی سیاہی دور کرنے کے لیے

ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگائیں یہ عمل ایک ہفتہ تک پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گی۔

ہاتھوں کی جلد کو ملائم بنائیں

ہاتھوں کی جلد کو ملائم کرنے کے لیےسنگترے کا رس اور شہد ہم وزن مکس کر لیں اور اسے ہاتھوں پر آہستہ آہستہ ملیں پھر کُچھ دیر بعد اسے سادہ پانی کیساتھ دھو دیں ، آپ مہنگی کریموں کو بھول جائیں گے۔

پیروں کی جلد کے لیے

Advertisement

پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنے کے لیے ایک اسکرب تیار کریں اس کے لیے آدھا کپ کافی، ایک چوتھائی کپ براؤن شوگر اور آدھا کپ ناریل کا تیل لیں سب سے پہلے ناریل کا تیل گرم کریں یہ پگھل کر لکویڈ فارم میں آجائے تو  اس میں بقیہ تمام اجزاء شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس سے پیروں پر لگا کر مساج کریں پھر پانی سے دھولیں یہ اسکرب پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ان کی قدرتی نرمی کو بھی بحال کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر