پاکستان کی معروف اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرن تعبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللّٰہ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللّٰہ ،12 سال بعد آخر کار اللّٰہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
View this post on Instagram
کرن تعبیر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی خوشی کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔


















