پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔
خصوصی نغمے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ کے عنوان سے جاری نغمے کے بول تینوں برادر ممالک کے مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔
جاری نغمہ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سفارتی کردار کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا ہے جبکہ نغمے میں تینوں ممالک کے باہمی اخوت اور یکجہتی کے جذبے کی ترجمان کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو طے پایا۔
















