Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش؛ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرن تعبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ  لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللّٰہ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللّٰہ ،12 سال بعد آخر کار اللّٰہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

اداکارہ نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

کرن تعبیر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی خوشی کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔