کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والا بڑا گروہ پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان بول نیوز نے حاصل کرلیا۔
پولیس مقابلے کے بعد گرفتارپانچ ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان کب اور کہاں کیسے وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزمان نے ویڈیو بیان میں سب بتادیا۔
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور شاپ رابری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان نے 50 سے زائد موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ دوکانوں میں ڈکیتی، گوداموں اور ٹرکوں کی لوٹ مار میں بھی ملوث ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ناظم آباد سے سرقہ شدہ ہنڈا 125 بھی ریکوراورتھانہ سرجانی سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم علی مراد ولد حسن مری بلوچ غلام رسول عرف ہنبو کا قریبی رشتہ دار ہے۔ ملزمان غلام رسول عرف ہنبو کے بھائی غلام نبی کو موٹر سائیکل فروخت کرتے تھے۔














