Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا رابی پیزادہ شیف بن گئیں؟

پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیزادہ شیف بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیزادہ  نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق گلوکارہ کوکنگ کر رہیں ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیزادہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

رابی پیزادہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈو میں مداحوں کو دم پخت پکانا سکھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی پیرزادہ کہہ رہیں ہیں کہ کھانا بنانا مشکل نہیں اگر ترکیب ٹھیک ہو۔

سابق گلوکارہ نے ویڈیو کی کیمشن میں دم پخت کے دو فائدے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک تو یہ اسٹِیم پر پکتا ہے دوسرا بہت آسان ہے۔

دوسری جانب رابی پیزادہ نے اس کے فوائد کے حوالے سے بھی بتایا کہ یہ وزن کم کرنےاور کولیسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا دم پخت ہے۔

رابی پیزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے اگر اس ترکیب کو پوری طرح آزمائیں گے تو بہترین ذائقہ ملے گا۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ خطاطی، پینٹنگ اور نعت خوانی اور عبایہ کا برینڈ متعارف کروایا تھا تاہم اب وہ پکوان پکانا بھی سکھا رہی ہیں۔

واضح رہے کی رابی پیرزادہ نے مداحوں کو اس ڈش کے حوالےسے چیلنج دیا ہے کہ دم پخت بنا کر تصویر شئیر کریں اور رابی کے برینڈ ’حیا بائے رابی‘ کا عبایا حاصل کریں۔