Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو افغان سرپرستی میں مالی معاونت اور تربیت بے نقاب

کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کی پروپیگنڈا ویڈیو کے پیچھے بھارتی میڈیا اور بیانیہ سازی نیٹ ورک سرگرم عمل ہے

بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی سوشل میڈیا پر جدید طرز پر سینمیٹک ویڈیو سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو گئیں۔

فتنہ الہندوستان کی جدید ڈرون زومز، مختلف زاویوں سے ریکارڈنگ، ہائی ڈیفینیشن کوریج اور سینمیٹک ایڈیٹنگ کی ویڈیو نے سنگین سوالات کو جنم دے دیا۔

کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کی پروپیگنڈا ویڈیو کے پیچھے بھارتی میڈیا اور بیانیہ سازی نیٹ ورک سرگرم عمل ہے جدید طرز پر فلمائی گئی ویڈیو نے ثابت کر دیا کہ فتنہ الہندوستان کو فنڈنگ اور لاجسٹک معاونت بھارتی خفیہ ایجنسی “را” فراہم کر رہی ہے۔

کالعدم تنظیم کی جاری کردہ حملے کی ویڈیو میں افغان طالبان کے فراہم کردہ امریکی ہتھیار واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل خودکش حملہ آور شہناز کے مہنگے ترین ساز و سامان اور ہتھیار پر مبنی پرپیگنڈہ فلم بھی فتنہ الہندوستان کو حاصل بیرونی معاونت کا پردہ چاک کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق متعدد دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں سرگرمیاں پڑوسی ممالک کے لیے مستقل خطرہ ہیں فتنہ الہندوستان کو افغانستان میں کالعدم تنظیم القاعدہ کے تربیت کاروں نے فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے ساتھ تربیت دی۔

ویڈیو میں افغانستان میں دہشت گردوں کو مقامی زبان میں حملوں کی منصوبہ بندی* کرتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے سوال یہ ہے کہ پہاڑوں میں چھپے فتنہ پروروں کے پاس اتنی خطیر رقم، مہنگی ٹیکنالوجی اور بیرونی لاجسٹکس آخر کہاں سے آ رہی ہے؟

سیگار رپورٹ کے مطابق 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے وقت افغانستان میں تقریباً 7 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان چھوڑا گیا یہ اسلحہ و ساز وسامان طالبان رجیم۔کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی فنڈڈ پراکسیاں ، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور سرپرستی خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے فتنہ الہندوستان کسی نام نہاد حقوق کی جنگ نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے اور فنڈڈ پروپیگنڈے پر بلوچستان کے امن کا سودا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں