Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین ایف بی آرکی استعفیٰ کی خبروں کی تردید

Now Reading:

چیئرمین ایف بی آرکی استعفیٰ کی خبروں کی تردید
چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے استعفیٰ دینے کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو استعفی نہیں بھجوایا، طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے رخصت پر ہوں۔

 شبر زیدی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ استعفیٰ دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزیر اعظم کو استعفیٰ نہیں بھجوایا۔

اس موقع پر نمائندہ بول نیوز کے سوال پر کہ وہ چئیرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھیں گے یا نہیں، شبرزیدی نےجواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ صحت ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر ویب سائٹ پر شبر زیدی بدستور چیئرمین ہیں۔

ڈاکٹروں نے شبرزیدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ 3 فروری سے رخصت پر ہیں۔چیئرمین ایف بی آر رواں ماہ 6سے 19جنوری تک  خراب صحت کے سبب رخصت پر تھے جبکہ ان کی جگہ 22ویں گریڈ کا افسر قائم قام چیئرمین کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفٰی دے دیاہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  شبرزیدی نےاپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا،جس میں ان کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ صحت کی خرابی بتائی گئی ۔

ذرائع کا کہناتھاکہ گزشتہ روز حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی شدید بیمار ہیں، بطورچیئرمین ایف بی آر کے لیے نئے شخص کو چنا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کے لیے موزوں شخص لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شبر زیدی میری درخواست پر صرف چھ ماہ کے لیے آئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ تبدیل نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر