برطانیہ کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لیئے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ تجربہ کووِڈ-19 سے شدید ترین متاثر افراد کی صحت میں بھی بہتری لائے گا۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ جن افراد میں مرض سب سے زیادہ شدت سے ظاہر ہوا ان میں ٹی سیلز کہلانے والے مدافعتی خلیے بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی سیلز کا کام جسم سے انفیکشن کا صفایا کرنا ہوتا ہے۔
دوسری جانب سائنسدانوں کا کورونا کے حوالے سے کیے جانے والے یہ تجربہ اس بات کی جانچ پڑتال کرے گاکہ کیا ٹی سیلز کی تعداد میں اضافہ کرنے والی۔ انٹرلیوکین 7 نامی دوا مریضوں کی صحتیابی میں مدد دے سکتی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اس تحقیق میں فرانسس کی کرِک انسٹیٹیوٹ کنگز کالج لندن اور گائز اینڈ سینٹ تھامس ہسپتال کے سائنسدان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News