
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے ساتھ کیے گئے اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی چئیرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے کہا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
بی این پی لیڈر کا کہناتھا کہ پارٹی نے 2 سال تک تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے پرعملدرآمد کا انتظار کیا، مزید بھی کرنے کو تیار ہیں تاہم کچھ شروع تو کیا جائے،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مجبور لڑکی جس کا بھائی لاپتا تھا اس کے بازیابی کےلیے وہ چارسال لڑتی رہی، اس لڑکی نے دو دن پہلے خود کشی کرلی،اس کی ایف آئی آرکس کے خلاف کاٹی جانی چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، خدا کے لیے صوبے کو ساتھ لےکر چلنا چاہتےہیں تو ان معاہدوں پرعمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ہر موقع پر ساتھ دیا، ہم پر اپوزیشن اور حکومتی بیچز کی طرف سے الزام تک لگایا گیا کہ ہم 10 ارب میں بک گئے۔
بی این پی لیڈر نے کہا کہ آپ کا ایک ایک بال بلوچستان کا قرض دار نکلے گا بلوچستان آپ کا قرض دار نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے قومی اسمبلی میں چار ارکان ہیں جب کہ پارٹی کا سینیٹ میں ایک رکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News