Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے نئی پابندی

Now Reading:

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے نئی پابندی
networking

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر ہر طرح کے مواد تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) سافٹ ویئر کا استعمال کرنے والے صارفین 30 جون تک رجسٹریشن کروالیں دوسری صورت میں وہ مذکورہ سہولت کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق30 جون تک رجسٹریشن نہ کروانے والے صارفین آخری تاریخ کے بعد وی پی این کے کسی بھی سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق 30 جون تک تمام صارفین مفت میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز سے وی پی این کی رجسٹریشن کروا سکتےہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو 2 فارمز فراہم کیے گئے ہیں، جنہیں بھرنے کے بعد صارفین کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔

صارف کو وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے اپنی انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریس سمیت وی پی این سافٹ ویئر کی تفصیلات اور اسے استعمال کرنے کے مقاصد یا اپنے کاروبار کی تفصیل بھی فراہم کرنے پڑے گی۔

Advertisement

وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ قدم ملک میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور قومی خزانے کو ہونے والے نقصان سے بچانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کا یہ قدم اپنے 2010 کے مانیٹرنگ اینڈ ری کنسیلیشن آف ٹیلی فونی ٹریفک ریگولیشنز (ایم آر آئی ٹی ٹی) کے قانون کے تحت اٹھایا جا رہا ہے جس کی کلاز 6 ادارے کو ہر طرح کی خفیہ فون کالز و انٹرنیٹ سروس کی نگرانی اور اس کی بندش کا اختیار فراہم کرتی ہے۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین کو تجویز دی ہے کہ وہ 30 جون تک وی پی این کی رجسٹریشن کروالیں، دوسری صورت میں وہ ایسے سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔

پی ٹی اے نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ 30 جون کے بعد وی پی این استعمال کرکے غیر قانونی کام کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب حال ہی میں کئی انٹرنیٹ صارفین نے وی پی این سافٹ ویئرز کے کام نہ کرنے کی شکایات کی تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر