Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے فیس بک کی جانب سے مشورے

Now Reading:

پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے فیس بک کی جانب سے مشورے

پاکستانی صارفین کے لیے فیس بک نے کچھ مشورے دے دیے۔

فیس بک نے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے انتہائی مفید مشورے پیش کئے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے جو مشورے دیے گئے ان کی تفصیلات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔

آپ کے لئے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کا بہترین طریقہ سمجھیں۔

درج ذیل میں فیس بک صارفین کے لئے کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی نجی معلومات کو زیادہ مستعدی سے محفوظ بناسکتے ہیں:

Advertisement

باقاعدگی سے اپنےاکاؤنٹ سیکورٹی کا جائزہ لیجئے :

آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے آپ کو اس طرح کی مدد مل سکتی ہے ۔

غیر استعمال شدہ براؤزرز  اور ایپلی کیشنز سے لاگ آؤٹ کیجئے:

ایسی ڈیوائسز سے فوری طور پر لاگ آؤٹ کیجئے جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول چکے ہیں ۔

یاد رہے    آپ جن ڈیوائسز اور براؤزرز کو فیس بک کے استعمال کی منظوری دیتے ہیں، صرف انہیں میں لاگ ان ہوں۔

لاگ ان الرٹس حاصل کیجئے:

Advertisement

اگر آپ یہ فیچر فعال کرتے ہیں تو پھر آپکو یہ فائدہ ہوگا کہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو کسی غیرموافق ڈیوائس یا براؤزر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر فیس بک آپ کو ای میل الرٹ یا نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کیجئے:

آپ اپنے پاس ورڈ کو کتنا زیادہ تبدیل کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ کا پاسورڈ زیادہ مضبوط ہو ۔

 اپنے فیس بک کا پاس ورڈ  کسی دوسری جگہ کبھی استعمال نہ کیجئے اور کبھی پاس ورڈ کسی اور کو نہ دیجئے۔

خیال رہے کہ اپنے نام یا عام الفاظ کو پاسورڈ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کئجئے ۔ ایسا پاسورڈ رکھیں کہ جس کا اندازہ لگانا مشکل ہو۔

اپنے سیکورٹی چیک اپ کا جائزہ لینے کے لئے یہاں کلک کریں

Advertisement

https://web.facebook.com/help/799880743466869?helpref=search&sr=1&query=security%20checkup

فیس بک کے اضافی سیکورٹی فیچرز استعمال کیجئے:

اپنے اکاؤنٹ میں اضافی سیکورٹی حاصل کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ دو طرفہ تصدیقی عمل ہے۔

 جب کبھی آپ کسی نئی ڈیوائس سے لاگ ان کرتے ہیں تو اس عمل کے ذریعے اضافی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ فیس بک کی جانب سے لاگ ان کا عمل مکمل کرنے کے لئے اسپیشل کوڈ کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن یا ای میل بھیجی جائے گی ۔

دوسری جانب حال ہی میں فیس بک نے دو طرفہ تصدیقی فیچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ آج آپ جب دو طرفہ تصدیقی عمل کی منظوری دیتے ہیں،  تو آپ کو اسکے کام کرنے کے طریقے کا علم ہوجاتا ہے اور آپ کو ٹیکسٹ میسج کا آپشن یا گوگل کی مصدقہ یا ڈوموبائل جیسی مصدقہ ایپلی کیشنز سے لاگ ان کوڈز بھیجنے کی سہولت پیش کی جاتی ہے۔ آپ سیکورٹی اور لاگ ان سیکشن میں اپنی سیٹنگز پیج پر دو طرفہ تصدیقی عمل کے ذریعے باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ایپلی کیشنز کا جائزہ لیجئے

Advertisement

اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ایپلی کیشنز سے لاگ آن کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو آپ ان ایپلی کیشنز کا ترتیب وار جائزہ لیجئے جن سے آپ منسلک ہیں۔ اس سے آپ کو ان بااعتماد اور زیر استعمال ایپلی کیشنز سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ منسلک رکھنے میں باقاعدہ مدد ملے گی ۔

فیس بک پر ان تمام ایپلی کیشنز کا جائزہ لینے کے لئے ایپلی کیشن اینڈ ویب سائٹ سیٹنگز کا پیج وزٹ کریں جن سے آپ منسلک ہیں

اس کے علاوہ اگر آپ مسلسل اس بات پر حیران ہیں کہ آپ نے حادثاتی طور پر کوئی چیز پوسٹ کردی یا کوئی پوسٹ لائک کردی ہے تو پھر آپ کو ایکٹویٹی لاگ میں جاکر دیکھنے سے  باآسانی مدد ملے گی۔

آپکی ایکٹویٹی لاگ میں فیس بک کی تمام سرگرمیاں تاریخ کے ساتھ موجود ہیں جو آپ سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ان میں وہ پوسٹس بھی شامل ہیں جہاں آپ لائک کرچکے ہیں، کمنٹ کرچکے ہیں، فرینڈ ریکویسٹ قبول کرچکے ہیں، چیک ان کرچکے ہیں ، یا تصاویر میں آپ کو ٹیگ کئے جانے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صرف آپ ہی اپنی ایکٹویٹی لاگ دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ ایکٹویٹی لاگ کھولتے ہیں تو موجودہ سال سے شروع ہوکر تازہ ایکٹویٹی تک تفصیلات ظاہر ہوتی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر