Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق، 3313 افراد میں تشخیص

Now Reading:

کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق، 3313 افراد میں تشخیص
تعداد 5841

 پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 4955 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 239777 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں ایک ہی دن میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا سے 43 ، گلگت بلتستان میں کورونا سے 1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 9 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4955 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1637 ، بلوچستان میں 124 ، خیبرپختونخوا میں 1054 ، آزاد کشمیر میں 40 ، اسلام آباد میں 140 ، گلگت بلتستان میں 31 ، پنجاب میں 1929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 23 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1637 ہوگئی جبکہ پنجاب میں بھی آج 43 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1929 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 9 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1054 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق، 2653 افراد میں تشخیص

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 3313 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1736 ، اسلام آباد میں 93 ، پنجاب میں 930 ، گلگت بلتستان میں 10 جبکہ خیبرپختونخوا میں 371 ، بلوچستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 40 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 239777 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر