Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے دنیا والوں کو خوشخبری سنادی

Now Reading:

سائنسدانوں نے دنیا والوں کو خوشخبری سنادی

سائنسدانوں نے دنیا والوں  کو عالمی وبا سے چھٹکارہ دلوانے کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا۔

سائنسدانوں کو اب کووڈ 19 وائرس کو شکست دینے کے لئے ایک انتہائی مؤثر ہتھیار مل گیا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس پر قابو اور اس کا علاج دریافت کرنے کے لئے دنیا بھر کے سائنسدان دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

خیال رہے میل آن لائن کے مطابق یہ ہتھیار جوڑوں کی سوزش کے علاج کے لئے استعمال کی جانےوالے دوا ٹوسیلیزومیب (Tocilizumab) ہے۔

اس حوالےسے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کووڈ 19 وائرس سے انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے سے روک سکتی ہے ۔

Advertisement

یاد رہے کہ رپورٹ کے مطابق جب کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام حد سے زیادہ متحرک ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے مدافعتی نظام میں طوفان ‘ (immune system storm) کا نام دے رکھا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جوڑوں کی سوزش کی دوا انفلیمیشن کو کم یا ختم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث امیون سسٹم میں آنے والے طوفان کا سبب بھی انفلیمیشن ہی ہوتی ہے، چنانچہ جوڑوں کی سوزش کی دوا اس پر بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوا کے تجربات کئی ممالک میں بیک وقت کئے جا رہے ہیں اور رواں ہفتے ان تجربات کے نتائج آنا متوقع ہیں۔

دوسری جانب سائنسدانوں کے مطابق ٹرائلز میں دنیا بھر کے 60 اسپتالوں میں 450 کووڈ 19 کے مریض شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 360 ہوگئی، جبکہ 6 لاکھ 59 410 افراد اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ دوسری دوا ہوگی جو کورونا وائرس کے خلاف بہتر ثابت ہو گی اور اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر