عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اب فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس ایل ای ڈی فیس ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے۔
اس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔
اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد آب اس پر اپنی مرضی کا پیغام یا کوئی بھی خاکہ بنا سکتے ہیں۔
ماسک کا فیبرک ایسا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ با آسانی سانس بھی لے سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماسک پر صارفین سماجی دوری سے متعلق پیغامات بھی لکھے جا سکتے ہیں جیسے، 6 فٹ دور رہیں وغیرہ، کیونکہ ماسک پہن کر ابلاغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے
واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص کپڑے، ہوڈی اور دیگر کاسٹیومز بناتی ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News