Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات سے صحیح طرح آگاہ نہیں کرسکے،وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات سے صحیح طرح آگاہ نہیں کرسکے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم جشن آزادی منا رہی ہے، تاہم  ظلم اور کورونا کی وجہ سے کشمیری آزادی کی تقریب سادگی سے منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کی ٹیسٹنگ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، تاہم ہمیں ابھی بھی احتیاط کرنی ہے کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم شاید سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات کے حوالے سے صحیح طرح نہیں بتا سکے،2009 میں 125 ملی میٹر بارش ہوئی تو شارع فیصل پر 3 دن پانی تھا، اس مرتبہ بارش کا پانی 4 گھنٹے بھی نہیں رُکا۔

ان کا کہناتھا کہ ضلع وسطی میں ویسٹ مینجمنٹ کام نہیں کر رہا، ضلع وسطی میں ڈی ایم سی خود صفائی کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کراچی کے نالوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ہم 38 نالوں کا سروے کر کے صفائی کر رہے ہیں، نالے صاف ہو جائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد جہنم واصل
پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر