Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات کیس میں دیپیکا پڈوکون نے اعتراف جُرم کرلیا

Now Reading:

منشیات کیس میں دیپیکا پڈوکون نے اعتراف جُرم کرلیا

بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کےدوران بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اعتراف جُرم کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیے گئے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اُنہوں اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحقیقاتی ٹیم دیپیکا پڈوکون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ این سی بی آفس کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کا آغاز آج صبح ممبئی میں ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور آج صبح ممبئی کے کولابا ایولین گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھیں جہاں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی جو ان اداکاراؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش، جن سے جمعہ کو پوچھ گچھ کی گئی تھی، آج وہ دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کے لیے این سی بی آفس پہنچ گئیں، اس دوران راکول پریت سنگھ اور کرشمہ پرکاش سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کی گئی جو چار گھنٹے تک جاری رہی۔

خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر