Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

Now Reading:

ڈاکٹر یاسمین راشد کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات
ڈاکٹر یاسمین

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپنے دفترمیں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کوروناوائرس پر قابو پانے پروزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں اور صوبہ بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے دوران شہیدہونے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی خدمات لائق تحسین ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر